مزید خبریں

Jamaat e islami

مردہ قراردیے گئے ایک لاکھ 15ہزارووٹرزندہ تسلیم

کراچی(نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن کی ووٹرز لسٹوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ تصدیقی عمل کے بعد مردہ قرار دیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں کل 32 لاکھ8ہزار 895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا تھا، تاہم دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 فوت
شدہ ووٹرز کی تصدیق ہوئی ہے۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیلڈ دفاتر کی دوبارہ تصدیقی مہم میں1 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کو ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،دوبارہ تصدیق کے بعدزندہ ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو چیکنگ کے بعد ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔