مزید خبریں

Jamaat e islami

حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 552 افراد جاں بحق ہوئے‘ این ڈی ایم اے

 اسلام آباد(آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نیبارشوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی تفصیل جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں3 اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں سیلاب، بارشوں کے سبب اموات کی کل تعداد 552 اور زخمیوں کی تعداد 628 ہوگئی ہے۔دھروفاقی وزیر خزانہ
و محصولات مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہفتہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے این ڈی ایم اے کو فنڈز مختص کرنے کے لیے سمری پیش کی۔ ای سی سی نے حالیہ بارشوں و سیلاب سے متاثرین کو ریسکیو، ریلیف اور معاوضے کی مد میں ادائیگیوں کے لیے این ڈی ایم اے کے لیے 5 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ہے ۔ یہ رقم این ڈی ایف ایم کو فنانس ڈویژن کی ہنگامی فراہمی سے بلاک منظوری سے فراہم کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے متاثرین کی بروقت مدد کے لیے فوری طور پر رقوم کی منتقلی کی بھی ہدایت کی۔ ای سی سی اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اقتصادیات بلال اظہر کیانی، چیئرمین این ڈی ایم اے، وفاقی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔