مزید خبریں

Jamaat e islami

کوئٹہ:شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون کی حکومت سے تحفظ کی اپیل

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون نے حکومت سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کی ہے۔کوئٹہ کی مشرقی بائی پاس کی رہائشی خاتون بخت بی بی نے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوہر صابر چانڈیو نشہ کرتا اور عادی مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صابر مجھ پرتشدد کرتا ہے ،اغوا کرکے سندھ کے علاقے ٹنڈو آدم لے جاکر زبردستی شادی کرلی۔ بخت بی بی نے کہا کہ 10 لاکھ روپے بھتا بھی لے چکا اور بدستور ہراساں کررہا ہے ،جان سے مار نے کی دھمکیاں دے رہا ہے، بخت بی بی نے حکومت اور پولیس سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔