مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر :قدیمی مسجد قبرستان کی گرنے والی دیوار کی تعمیر نہ ہوسکی

سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے علاقے جامع قدیمی مسجد کے برابر میں واقع قبرستان کی دیوار گرے ایک سال گزر گیا اس کے باوجود قبرستان کی دیوار تعمیر نہ ہو سکی جس کے باعث مویشی اور آوارہ کتے قبروں کا تقدس پامال کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کتوں نے قبروں کو کھود کر خراب کردیا ہے انتظامیہ کی جانب سے قبرستان کی دیوار تعمیر نہ کروانے پر روہڑی کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے رہنماوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ،لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ و دیگر متعلقہ اداروں کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر قدیمی مسجد قبرستان کی دیوار تعمیر کرواکر قبروں کو بے حرمتی سے بچایا جائے ۔