مزید خبریں

Jamaat e islami

سجاول:ڈپٹی کمشنر کا مختلف شہروں کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر سجاول شہر یار گل میمن نے سجاول سمیت ضلع کے مختلف امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس اور دیگر مقامات اور علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے امام بارگاہوں کے منتظمین اور شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عاشورہ کو پر امن گزارنے اور شہریوں کو احساس تحفظ دلانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ،شہر میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اس ضمن شہر میں داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہر وقت اسنیپ چیکنگ بھی کی جارہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دینے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری جبکہ کچھ علاقوں میں موٹرسائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی، اسی طرح نویں اور دسویں محرم الحرام کو موبائل نیٹ ورکس کی بھی بندش رہے گی۔