مزید خبریں

Jamaat e islami

منفی سوشل میڈیا مہم جوئی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں،طاہر مکی

 

ٹنڈوآدم (پ ر) لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر قوم غمزدہ ہے ،پاک فوج کی بہادری اور خدمات کو سلام پیش کرتے اور مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں ،منفی سوشل میڈیا مہم جوئی کرنے والوں کو معافی نہیں سزائیں دی جائیں،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان ،پاسبان ختم نبوت ،شبان ختم نبوت ،محافظین ختم نبوت پاکستان کے رہنمائوں مفتی محمد طاہر مکی ،مولانا محفوظ الرحمان شمس،حافظ عبدالرحمان الحذیفی ،قاری محمد عارف شیخ ،حافظ شیر اسامہ بن طاہر ،محمد محرم علی راجپوت،حافظ میر اسامہ سموں ودیگر نے لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہداء کی شہادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے ہمیشہ ملک کی خاطرجانیں لٹائی ہیں ،لیکن گزشتہ روز سوشل میڈیاپر حادثے کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں نے صرف فوج ہی نہیں قوم کے دلوں کو بھی دکھایاہے، قوم کبھی انہیں معاف نہیں کرے گی۔مفتی محمد طاہرمکی نے شدیدغم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے فوج سے معاندانہ رویہ اختیار کرنے والے کبھی پاکستان کے ہمدرد وخیرخواہ نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا منفی سوشل میڈیا مہم جوئی کرنے والے قادیانی اور بھارتی ایجنٹ ہوسکتے ہیں مسلمان نہیں ۔