مزید خبریں

Jamaat e islami

جیکب آباد:قومی امن کونسل کی شہداء پاک فوج کی یاد میں تقریب

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)قومی امن کونسل کی جانب سے شہداء پاک فوج کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میںمصروف ہیلی کاپٹرسانحہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد سومرو بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد تنیو، میجر محمد طلحہٰ منان، نائیک مدثر فیاض کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کے بعد خصوصی دُعا کی گئی شہداء کی تصاویروں پر پھول نچھاور کرکے شمعیں روشن کی گئی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین راشد بلیدی، لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ ضلع جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی ،غلام اصغر مغیری ،زین العابدین بروہی ،نوید ابڑو ،ریحان منیر ڈومکی شعبا ن پتافی ،خالد لہڑی ،وارڈکونسلر دلمراد لاشاری، زاہد کھرل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک کی سرحدیں محفوظ اور ہم چین کی نیند سو سکتے ہیں پاک فوج پر عوام کو فخر ہے۔