مزید خبریں

Jamaat e islami

ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک قابل افسران سے محروم ہوگیا،نوید شیخ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) معروف سماجی شخصیت محمد نوید شیخ نے ایک بیان میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے پاکستان آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ملک قابل افسران سے محروم ہوگیا ۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے ملک کی سرحدی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں عوام کی فلاح و بہبود اور بحالی کے کاموں میں جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،قوم افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی ہر گھڑی میں افواج پاکستان نے ہمیشہ ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے، بلوچستان میں سیلاب زدہ افراد کی امدادی سرگرمیوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاکستان آرمی کے افسران کی شہادت پوری قوم رنجیدہ ہے ۔