مزید خبریں

Jamaat e islami

سندھ بھر میں بیس بال مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا،محسن خان

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جشن آزادی پاکستان کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، کوٹری، جامشورو سمیت سندھ بھر کے تمام ڈویژنز و متصل اضلاع میں بوائز و گرلز بیس بال مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ اعلان سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان نے اس ضمن میں منعقدہ اجلاس کے بعد کیا۔اس سلسلے میں انہوں نے تمام متعلقہ ذمے داران کو ہدایات جاری کردیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یوم آزادی پاکستان کی تقریبات میں بالخصوص تعلیمی اداروں اور سندھ کی تمام بیس بال اکیڈمیز میں بیس بال مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں پرویز احمد شیخ، عامر سلیم، عائشہ ارم، ندیم ظہیر سمیت ٹیکنیکل کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام کمیٹی ممبران نے جشن آزادی پاکستان کے موقع پر بیس بال ایونٹس کو شاندار انداز میں منعقد کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح پاکستان فیڈریشن بیس بال صدر سید فخر علی شاہ کی قیادت میں بیس بال کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے اس سے بلاشبہ بیس بال کھیل کو بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے اور اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم سندھ سے بھی ٹیلنٹ ملکی سطح پر روشناس کرانے میں کسر اُٹھا نہ رکھیں گے۔