مزید خبریں

Jamaat e islami

کئی کئی ہفتے بجلی کی بندش سے مشکلات ہیں، انجمن نوجوانان اسلام

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام (اے این آئی) حیدرآباد ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اور قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی تحصیل لطیف آباد کے سینئر نائب صدر راؤ رضوان علی راجپوت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حیسکو حالی روڈ سب ڈویژن کے ایس ڈی او کی سربراہی میں ماہ محرم الحرام کے ایام میں بھی دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ مسلمانوں کے اہم تہواروں ماہ رمضان،عید الفطر،عید الاضحی اور ماہ محرم الحرام میں حیسکو حالی روڈ سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی کا مصنوعی بحران پیدا کردیا جا تاہے جس سے ظاہر ہوتا ہے حیسکو حالی روڈ سب ڈویژن کوئی مسلم علاقہ نہیں ہے کئی کئی ہفتوں بجلی کی بندش کے سبب ماہانہ بل ادا کرنے والے صارفین اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔راؤ رضوان علی راجپوت نے کہا کہ اس صورحال میں جب حیسکو حالی روڈ سب ڈویژن کے مکین اور سماجی حلقے ایس ڈی او کے پاس اپنی تحریری شکایات جمع کرانے جاتے ہیں تو وہاں موجود جاوید مائیکل جو لائن مین ہے اسے غیر قانونی طور پر لائن سپرنٹنڈنٹ ون پوسٹ دی گئی ہے۔