مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد:ایک بھائی پر مین پوری کا کیس اور دوسرے کو لا پتا کیے جانے پر احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) تھانہ راہوکی کی پولیس کی جانب سے ایک بھائی پر مین پوری کا کیس اور دوسرے کو لا پتا کیے جانے پر ورثاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر عبدالقادر ملاح نے الزام عائد کیا کہ ایک روز قبل راہوکی پولیس نے دکان پر چڑھائی کرکے میرے 2 بھائیوں سکندر اور معشوق کو گرفتار کرلیا، سکندر کو مین پوری فروخت کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیا جبکہ دوسرے بھائی معشوق کو لا پتا کردیا۔ انہوںنے الزام عائد کیا کہ میرے بھائی پر پولیس منشیات فروخت کرنے کے اقرار پر دباؤ ڈال رہی ہے جس سے انکار پر اسے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو لا پتا ہی کردیا گیا، خدشہ ہے کہ معشوق کو جھوٹے مقدمے میں نہ پھنسادیاجائے ۔