مزید خبریں

Jamaat e islami

جیکب آباد:بچیوں کی تعلیم کیلیے سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)ریجنل محتسب دفتر میںمحتسب اعلیٰ سندھ اعجاز خان کے احکامات پر سندھ میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور سہولیات سے متعلق اجلاس ریجنل محتسب اعلی زاہد حسین برڑو کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ تعلیم جیکب آباد ،شکارپور ،کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے افسران سیف اور آرسی او کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بچیوں کو تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں 3 اضلاع کشمور ایٹ کندھ کوٹ ،شکارپور اور جیکب آباد میں رواں ماہ سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ ریجنل محتسب اعلیٰ زاہد حسین نے محکمہ تعلیم کے افسران کو بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور بچیوں کو اسکول میں داخلے کے دوران آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ زاہد حسین برڑو کا کہنا تھا کہ بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، بچیوں کی تعلیم کے فروغ اور اسکولوں میں داخلے بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔