مزید خبریں

Jamaat e islami

جامشورو:ضعیف العمرکو جھوٹے الزام میں جیل بھیجنے کیخلاف احتجاج

جامشورو (نمائندہ جسارت) گزشتہ دنوں افغانیوں کے ہوٹل میں قتل ہونے والے (کاکا) کے قتل کے خلاف جامشورو میں احتجاج ہوا تھا ، جس میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے پر پولیس نے مظاہرے میں شرکت کرنے والے ضعیف العمر شاہ لطیف ویلفیئر ایسو سی ایشن (شلوا) کے چیئرمین کامریڈ جوشیلو سندھی اور دیگر کو فائرنگ کے الزام میں گرفتار کے ایف آئی آر کاٹ کر جیل بھیج دیا تھا۔اس سلسلے میں جامشورو میں ساگر عالمانی، ربنواز ابڑو، فقیر حق نواز برہمانی، محمد بخش مری، سلیم لاکھو،حبیب اﷲ آمڑو، دربان عالمانی، ضمیر احمد تنیو، علی جان سندھی اکرم ملاح، دیدار بھلائی، ہوشو برفت، سہیل جویو اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گی جو شہر کا گشت کرتے ہوئے کامریڈ جوشیلو سندھی کی رہائی کے نعرے لگاتے ہوئے جامشورو اُوور ہیڈ برج کے نیچے پہنچ کر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ (شلوا) چیئرمین کامریڈ جوشیلو سندھی دل کے مرض،شوگر کے علاوہ کئی امراض میں مبتلا ہیں ،انہیں پولیس نے بِلا جواز گرفتار کرکے اُن پر ایف آئی آر درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ وہ انسانیت کا دکھ غم بانٹنے والا انسان ہے۔