مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد،کشمیریوں کے حق خودرادیت کیلیے مظاہرے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے مظاہرے،بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد اور یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی شہباز بلڈنگ، گل سینٹر، گاڑی کھاتہ، اسٹیشن روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیری بھائیوں پر تشدد بند کرو، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے، جبکہ کہ ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔ ریلی میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبداللطیف شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں، یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و جنرل سیکرٹری سید فہیم الدین، مرکزی صدر لا لہ علی بخش پٹھان، بھائی خان ویلفیئر کے سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان، نائب صدر شاہد راجپوت، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر،کوآرڈینیٹر انیق راجپوت، ایسوسی ایسٹ سیکرٹری محمد ہارون، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد حنیف شیخ، محمد یوسف شیخ و دیگر نے بھی شرکت کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ویلفیئر کے صدر عبداللطیف شیخ نے کہا کہ کشمیر کے نہتے مظلوم عوام پر فوری طور پر ظلم اور تشدد بند کیا جائے۔ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کی قربانی ناقابل فراموش ہے اور پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت حق خود مختاری دی جائے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔اس موقع پر یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید فہیم الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور وقت پڑنے پر اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ ہر موقع پر کھڑے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔دوسری جانببھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد کا ایک تعزیتی اجلاس ویلفیئر کے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر پٹھان کے محترم چچا پروفیسر شہزور پٹھان سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج کالی موری حیدرآباد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔