مزید خبریں

Jamaat e islami

بینک پی آر سرٹیفکیٹ ای میل،ایس ایم ایس پر جاری کریں گے

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر بینکوں نے پروسیڈز ریئلائزیشن سرٹیفکیٹ (پی آر سی) کے اجرا اور تصدیق کا عمل خود کار بنا دیا ہے‘تمامبینک پی آر سرٹیفکیٹ ای میل اورایس ایم ایس کے ذریعے جاری کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے ہفتے کو جاری بیان میں کہا کہ جب کسی صارف کو بیرون ملک سے اپنے
اکائونٹ میں پاکستانی روپے میں رقم موصول ہوتی ہے تو بینک اسے رقم کا ثبوت جاری کرتا ہے جسے پروسیڈز ریئلائزیشن سرٹیفکیٹ (پی آر سی) کہتے ہیں۔ بینک دولت پاکستان کی ہدایت پر بینکوں نے اس سرٹیفکیٹ کے اجرا اور تصدیق کا عمل خود کار بنا دیا ہے۔ اب جونہی رقم اکائونٹ میں کریڈٹ ہوگی، صارف کو فوری طور پر ایک الیکٹرونک پی آر موصول ہوجائے گا۔ مزید یہ کہ بینک اپنے صارفین کو برقی طور پر پی آر سیز کا ایک اسٹیٹمنٹ بھی جاری کریں گے جس میں سال کے دوران بیرون ملک سے موصول ہونے والی تمام ترسیلات کی تفصیل درج ہوگی۔ رقوم کا استفادہ کنندہ پاکستان میں اپنے بینک اکائونٹ میں رقوم کی موصولی پر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتا ہے، یا بینک سے کائونٹر پر نقد لے سکتا ہے۔