مزید خبریں

Jamaat e islami

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور کا ملائیشیا کا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے چین سے پاکستان واپسی کے دوران ملائیشیا کی بندرگاہ لاموٹ کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر کوالالمپور میں پاکستان کے دفاعی اتاشی کموڈور ناصر محمود اور رائل ملائیشین نیوی کے اعلیٰ حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ پی این ایس تیمور کا دورہ ہاربر اور سمندری 2 مراحل پر مشتمل تھا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک
ریلیشنز (نیوی)کے مطابق ہاربر مرحلے میں عسکری قیادت کی پیشہ وارانہ امور اور دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہوئی۔جبکہ سمندری مرحلے میں دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔ پی این ایس تیمور کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن یاسر طاہر نے رائل ملائیشین نیوی کے ڈپٹی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر آف کے ڈی سلطان ادریس اول سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔