مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی نے 9 حلقوں کیلیے الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول چیلنج کردیا

 

 

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا اور انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کردی۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے‘ عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے‘ الیکشن کمیشن نے نوٹس کا معلوم ہونے کے باوجود شیڈول جاری کردیا‘ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے‘ پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔