مزید خبریں

Jamaat e islami

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس

لاہور (نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 4نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان کی منظوری دی۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجا ب میں نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بند رہے گی۔