مزید خبریں

Jamaat e islami

وائٹ ہائوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک‘4 زخمی

واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکا میں وائٹ ہائوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واقع وائٹ ہائوس کے نزدیک ایک پارک کے درخت پر اس وقت آسمانی بجلی گرگئی جب اس کے سائے تلے ایک جوڑا اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔وائٹ ہائوس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں واقعے پر قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔