مزید خبریں

Jamaat e islami

انٹر ڈسٹرکٹس ٹی ٹوئنٹی، ایسٹ اور ویسٹ ڈسٹرکٹ کی کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوم آزادی پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ T-20کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ویسٹ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابیاں حاصل کرلیں۔کمشنر کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بنک اسلامی کے اشتراک سے کراچی کے مختلف کرکٹ گرائونڈز پر جاری “75سالہ یوم آزادی پاکستان انٹر ڈسٹرکٹس T20کرکٹ ٹورنامنٹ “میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔لانڈھی جم خانہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کرکٹ ٹیم نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ملیر کرکٹ ٹیم کو 12رنز سے شکست دیدی۔ڈسٹرکٹ ایسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146رنز اسکور کیے،رحمان غنی 47،ریحان تنولی 28اسرار احمد 24اور بہادر علی نے 23رنز اسکور کیے۔ نجف علی اور امان اللہ نے 22اور 10رنز کے عوض 3.3وکٹیں حاصل کی۔جواب میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیم 134رنز بنا نے میں کامیاب ہوئی،توشیق احمد 59،اور ریحان شہباز نے 19رنز اسکور کیے۔ خیر اللہ،ریحان غنی اور محمد ریحان نے 33،24اور 13رنز دیکر 2,2,2وکٹیں حاصل کیں۔