مزید خبریں

Jamaat e islami

آسیان نے میانمر کے فوجی سربراہ پر پابندی عائدکردی

پنوم پن (انٹرنیشنل ڈیسک) آسیان نے میانمر کے فوجی سربراہ پر پابندی عائدکردی ،جس کے تحت وہ کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطاق کمبوڈیا میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں قیام امن اور جمہوریت حکومت کے قیام تک مین آن ہیلنگ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ کمبوڈین وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ آسیان کے تمام ارکان نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کئی سال سے مشکلات کے شکار ملک میانمر کی فوج نے آنگ سان سوچی کی حکومت کا تحتہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا تھا۔