مزید خبریں

Jamaat e islami

نیویارک کے بعد دیگر امریکی ریاستوں میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر نیویارک میں پولیو وائرس شہریوں میں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیویارک کے طبی حکام نے پولیو کی ممکنہ کمیونٹی ٹرانسمیشن کے خطرے کے پیش نظر پولیوکی حفاظتی ویکسین نہ لگوانے والوں کو خبردار کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس نیویارک شہر کے شمال میں 2 کاؤنٹیوں میں گندے پانی کے 7مختلف نمونوں میں پایا گیا ہے ۔ یہ وائرس اب نیویارک کے بعد دوسری ریاستوں میں بھی پھیلنا شروع ہوجائے گا۔