مزید خبریں

Jamaat e islami

امریکا: میکسیکو کی سرحد پر سکھوں کی پگڑی اتارنے پر ہنگامہ آرائی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو سے ملحق امریکی سرحد پر زیر حراست سکھ پناہ گزینوں کی پگڑی ضبط کرنے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور امریکی حکام نے تحقیقات شروع کردی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق میکسیکو سے ملحق سرحد پر تقریباً 50 سکھ مہاجروں کی پگڑی اتار دی گئی۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پگڑی ضبط کرنا قوانین کی واضح خلاف ورزی اور امریکی سرحد ٹیکس اور سرحد سیکیورٹی (سی بی پی) کی غیر تفریقی پالیسیوں کے منافی ہے، کیوں کہ پگڑی سے سیکورٹی کا کوئی تعلق نہیں بنتا،جس کی بنیاد پر اسے اتروایا جائے۔