مزید خبریں

کامن ویلتھ گیمز انگلینڈ آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن لینے کیلیے کوشاں

برمنگھم/لندن (رپورٹ: سید عاصم علی قادری)22ویں دولت مشترکہ کھیلوں کے 10ویں روز آسٹریلیا میڈل ٹیبل پر سرفہرست، انگلینڈ بدستور پر موجود ہے، اور اس کی پہلی پوزیشن کے لیے پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان کے نوجوان اسپرنٹر شجر عباس نے کامن ویلتھ گیمز 200 میٹر دوڑ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں سیمی فائنل کی پہلی ریس میں شجر عباس 20.89 کی ٹائمنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، ہیٹ سے براہ راست کوالیفائی نہ کرپانے کے بعد شجر عباس کی کوالی فیکشن کا انحصار دیگر ایتھلیٹس کی ٹائمنگ پر تھا ۔ ہیٹ ٹو میں دو ٹاپ پوزیشن کے علاوہ کوئی بھی پلیئر شجر سے بہتر ٹائمنگ نہ دے سکا جبکہ تیسری سیمی فائنل ریس میں ایسواٹینی کا ایک ایتھلیٹ ہی شجر سے بہتر ٹائم میں ریس مکمل کرسکا ۔ یوں پاکستانی ایتھلیٹ ٹاپ 8 میں رہنے میں کامیاب رہے اور آٹھویں پوزیشن کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئے ۔ شجر عباس 200میٹر کے فائنل میں جگہ بنانے والے واحد اییشن ایتھلیٹ ہیں۔ فائنل ریس ہفتے کی شب ڈیڑھ بجے ہوگی۔دوسری طرف انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں ساتویں و آٹھویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں کینیڈا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی. پاکستان کی جانب سے 24 ویں منٹ میں رانا عبدالوحید نے , 25 ویں منٹ میں غضنفر علی نے, 52 ویں میں کپتان عمر بھٹہ نے, جبکہ کھیل کے آخری 60 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے گول سکور کرکے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔