مزید خبریں

Jamaat e islami

یوم آزادی واک کا انعقاد شایان شان طریقے سے ہوگا، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ بینک اسلامی کے تحت 75سالہ یوم آزادی تقریبات آزادی کے حوالے سے 12اگست کو منعقد ہونے والی یوم آزادی واک ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے انتظامات کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں کیا ۔اس موقع پر بینک اسلامی کے مارکیٹنگ ہیڈ سید فہد بن طارق ،فیضان یوسف ،کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈینٹر غلام محمد خان ،اسسٹنٹ جنرل کمشنر عابد قمر شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریشن اعجاز حسین رند بلوچ بھی شریک تھے ۔