مزید خبریں

Jamaat e islami

کراچی واٹر اینڈ سیورج بورڈ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں بڑی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نجکاری کی جانب واٹر بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر اور چیف آپریٹنگ افسر کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو افسر کیلیے سابق ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین کا نام طے کیا گیا ہے جبکہ چیف آپریٹنگ افسر کیلیے سابق ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا نام فائنل کیا گیا ہے۔واٹر بورڈ کے اجلاس میں تمام اراکین نے اتفاق رائے کے بعد ناموں کی منظوری دے دی۔دونوں افسران کے نام حتمی منظوری کے لیے حکومت سندھ کو ارسال کردیئے گئے، نئے افسران کی تعیناتی سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کی نجکاری کے عمل کا آغاز ہوجائے گا۔عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے کراچی واٹر بورڈ میں انتظامی معاملات درست کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔کراچی واٹر بورڈ کی نجکاری کے خلاف واٹر بورڈ ملازمین نے عدالت میں مقدمہ بھی دائر رکھا ہے۔