مزید خبریں

Jamaat e islami

عوام سیلاب زدگان کی دل کھول کر مدد کریں،خورشید اقبال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت کورنگی لانڈھی کے مختلف علاقوں سیلاب زدگان کی امداد کیلیے امدادی کیمپ قائم کیے گئے۔کورنگی نمبر دو میں ناظم علاقہ البدراور جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار خورشید اقبال کی قیادت میں جماعت اسلامی اور الخدمت کے کارکنان نے عوام سے جھولی فنڈ بھی وصول کیا۔عوام الناس نے اس موقع پر جماعت اسلامی کے امدادی کیمپ میں غذائی اجناس، آٹا، چاول، تیل، گھی،دالیں،ملبوسات،جوتے،کمبل،ادویات اور پینے کا صف پانی بھی جمع کرایا۔جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار خورشید اقبال نے اس موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میںپوری قوم سیلاب کے متاثرین کے ساتھ ہے،عوام دل کھول کر عطیات جمع کرائیں۔جماعت اسلامی کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیںمصیبت کی اس گھڑی میں جماعت اسلامیاپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پر عوام نے نقد رقم بھی امدادی کیمپ میں جمع کرائی۔