مزید خبریں

Jamaat e islami

جنرل باجوہ کوسعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف کاٹیلی فون

راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاد بن حمیدالرویلی نے ٹیلیفون کیا اور ان سے بلوچستان کے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے لسبیلہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کے افسوسناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ،واضح رہے کہ اس سانحے میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت چھ فوجی افسر اور جوان شہید ہوگئے تھے۔