مزید خبریں

Jamaat e islami

چیف سیکرٹری پنجاب کی مزید خدمات سر انجام دینے سے معذرت

لاہور (نمائندہ جسارت) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے پنجاب میں مزید خدمات سر انجام دینے سے معذرت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو خدمات واپس لینے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 5 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔ کامران علی نے مراسلے میں کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پنجاب میں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے، اس لیے پنجاب سے خدمات واپس لے لی جائیں۔ وفاقی حکومت نے کامران علی کو 10 محرم الحرام تک فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ کامران علی بطور چیف سیکرٹری پنجاب 10 محرم تک کام کرتے رہیں گے، عاشورہ کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی ہوگی، صوبائی حکومت سے نئے چیف سیکرٹری کے لیے مانگے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری علی مرتضیٰ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اسد اللہ خان کو ایڈیشل چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔