مزید خبریں

Jamaat e islami

قابض حکام نے سری نگر میںآج 8محرم کے جلوس پر پابندی لگادی

سری نگر (اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے کل 8 محرم کو سرینگر شہر میں جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ حکام نے سرینگر کے علاقے گرو بازار سے ڈلگیٹ تک محرم کاجلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے کہاکہ موجودہ صورتحال میںسکیورٹی خدشات کے پیش نظرگروبازارسے بچھوارہ اورآبی گزر سے جڈی بل کے راستوں پرمحرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں1989 سے8اور 10محرم کے دو بڑے جلوسوں پر پابندی عائد ہے اورآج کی پابندی بھی اسی کا تسلسل ہے۔