مزید خبریں

Jamaat e islami

کراچی واٹر بورڈ کی اصلاحات کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا

 

کراچی ( رپورٹ: محمد انور ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی اصلاحات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ابتدائی مرحلے کے تحت ایم ڈی کی جگہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی جگہ چیف آپریٹنگ آفیسر ( سی او او) کی اسامیاں تخلیق کردی گئی ہیں جبکہ چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی افسر، چیف فنانشل افسر، چیف اکاؤنٹنٹ افسر اور چیف آڈٹ افسر کی اسامیاں تخلیق کیے جانا باقی ہے۔ واٹر بورڈ کی گورننگ باڈی نے چند روز قبل چیف ایگزیکٹو افسر اور چیف آپریٹنگ افسر کی2 اہم اسامیوں کی تخلیق کے بعد ان کے لیے انجینئر انجینئر سید صلاح الدین احمد اور انجینئر اسداللہ خان کے تقرر کی منظوری دی ہے۔ اس تقرر کے لیے ورلڈ بینک اور حکومت کے اشتراک و باہمی مشورے سے خصوصی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے نجی ادارے کے تعاون سے 7 امیدواروں سے انٹرویو لے کر3 کو اہل قرار دیا تھا جن میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومینٹ پروجیکٹ کے پی ڈی انجینئر صلاح الدین احمد اور سابق ایم ڈی انجینئر اسداللہ اللہ خان کو دونوں عہدوں کے لیے باالترتیب اہل قرار دے کر انہیں کے تقرر کی منظوری دے دی گئی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ انجینئرز کے ناموں کی حتمی منظوری اور تقرر کے لیے ناموں کو جلد ہی ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ کابینہ سے منظوری کے بعد واٹر بورڈ کے سی ای او صلاح الدین احمد اور سی او او اسد اللہ خان کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں افسران سمیت دیگر نئے افسران کی تقرریاں 3 سال کے لیے کی جائیں گی۔ بعدازاں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ان مدت ملازمت میں توسیع کی جاسکتی ہے۔