مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈرون حملے میں پاکستانی حدوداستعمال کی اجازت دی گئی یا نہیں؟فواد

اسلام آباد(آن لائن +صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے متعلقہ وزارتوں سے واضح بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں پاکستان کی زمین استعمال ہونے کا سوال نہیں ہے جس میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری مارے گئے تھے بلکہ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟۔ فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی فضا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ بار بار یہ بیان کہ پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی، غیر واضح بات ہے، متعلقہ وزارتوں کو واضح بیان جاری کرنا ہو گا۔علاوہ ازیںایک بیان میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگلے 30 دنوں میں موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔انہوںنے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزارت اطلاعات نے میری خصوصی ہدایت پر قومی ترانہ کو نئے میوزک آلات پر کرنے کا پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے، 14 اگست کو اس قومی ترانہ کا اجرا ہو گا، پاکستان کی75 ویں سالگرہ کے زیادہ تر پروگرام اس حکومت نے منسوخ کر دئیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے صوبوں میں 75 ویں سالگرہ حقیقی آزادی کے تصور کے تحت بھرپور طریقے سے منائے گی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ ملک 75 ویں سالگرہ پر ایک امپورٹڈ رجیم کے زیر تسلط ہے ، ہمیں جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تیس دنوں میں اس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔