مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد:ٹاور چوک سے منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ائرپورٹ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتارکرلیا،چیک پوسٹ ائرپورٹ انچارج انسپکٹر محمد رحیم چانڈیونے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر سرمست روڈ گرین ٹاور چوک کے قریب سے منشیات سپلائر بنام نوشاد علی کو چرس سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا ،گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے
اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ چرس مختلف علاقوں میں سپلائی دینے کے لیے لیکر جارہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔