مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی سی پیک کی رفتار بھی متاثر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی اور سی پیک کی رفتار بھی متاثر ہوئی ہے۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر سرمایہ کاری چودھری سالک حسین نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کم ہونے لگی، گزشتہ 3 سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی۔ چودھری سالک حسین نے تحریری جواب میں بتایا کہ چینی سرمایہ کاری متاثر ہونے کی وجہ کورونا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں کمی ہے، ان پابندیوں کے باعث سی پیک کی رفتار پر بھی اثر پڑا۔