مزید خبریں

Jamaat e islami

قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں تیسرے یوم استحصال کشمیرڈے کی تقریب

جدہ (سید مسرت خلیل) قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں تیسرے یوم استحصال کشمیرڈے کے موقع پرایک پر وقارتقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت قونصل جنرل خالد مجید نے کی۔ناظم تقریب عبدالوحید شاہ کمرشل قونصلر نے کہا کہ تقریب کا مقصد کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیرکی آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے،ہم ہر سطح پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں گے، جس میں 5 اگست 2019ء کے بعد غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت کو ختم کیا۔تقریب میں تمام طبقہ فکر اوراہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے۔دیگر مقررین میں او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد اورچودھری خورشید احمد بھی شامل تھے۔ مقررین نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔