مزید خبریں

Jamaat e islami

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے‘آصف زرداری

کراچی(نمائندہ جسارت)سابق صدر آصف زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے۔سابق صدرنے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ پی پی قیادت اور کارکن کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی۔آصف زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ وادی میں کشمیریوں کی خونریزی روکنے کے لیے کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کے رائے شماری کے جمہوری حق کی حمایت کرے۔