مزید خبریں

Jamaat e islami

یوتھ اسپورٹس ہاکی لیگ کی میزبانی سرسید یونیورسٹی کے سپرد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ گرلز اینڈ بوائز نیشنل ہاکی اسپورٹس لیگ کی میزبانی کے فرائض سرسید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انجام دیگی، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی مبشر مختار کو لیگ کا نیشنل کوآر ڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کا مقصد قومی کھیل کو فروغ دینا ہے اور تعلیمی اداروں میں اس کھیل کی اہمیت اجاگر کرنی ہے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں پاکستان کے 25 شہروں میں ٹرائلز لیے جائینگے، سندھ میں ٹرائلز کا آغاز 15 اگست سے ہوگا۔ گزشتہ روز ایونٹ کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی میں میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت جاوید علی میمن نے کی- میٹنگ میں کراچی کی مختلف جامعات اور کالجز کے ڈی پی ایز شریک ہوئے-جامعہ کراچی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے سربراہ باسط انصاری، سابق ہاکی اولمپئین حنیف خان ودیگر نے پروگرام میںشرکت کی۔