مزید خبریں

دولت مشترکہ کھیل ، پاکستان کا ہاکی میں سفر تمام ، آسٹریلیا نے ہرا دیا

برمنگھم /لندن (رپورٹ: سید عاصم علی قادری) انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایک روز قبل ملنے والی پاکستانی قوم کو ایتھلیٹ کے سونے کا تمغہ سجانے پر خوشی ملی تھی وہ گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست کی وجہ سے مدھم پڑ گئی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دیدی آسٹریلیا کی جانب سے جیریمی اور ٹام نے 2,2 جبکے بلیک ,ناتھن اور جیکب نے ایک، ایک گول ا سکور کیا۔پاکستان 7 ویں /8ویں پوزیشن کا میچ کینیڈا کے خلاف آج کھیلے گا۔دوسری طرف انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی،مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنلآج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے ۔دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز کے اسکواش اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں پاکستان کا سفر ختم ہو گیا۔اسکواش کے پری کوارٹر فائنل میں پاک جوڑی کو اسکاٹش ٹیم نے شکست دی جبکہ ٹیبل ٹینس میں فہد خواجہ رائونڈ آف 32 میں ہار گئے۔برمنگھم میں اسکواش ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے طیب اسلم اور ناصر اقبال کی جوڑی اسکاٹش پیئر کے خلاف بہتر کھیل پیش نہ کر سکی۔پہلا گیم جارج لوبین اور رائے اسٹورٹ نے 11-4 کے اسکور سے جیتالیکن فیصلہ کن گیمز میں اسکاٹش پیئر چھایا رہا اور11-3 کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ٹیبل ٹینس کے رائونڈ آف 32 میں پاکستان کے فہد خواجہ انگلینڈ کے پاول سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔