مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈین ایوانز اوریوشی ہیتو نیشیوکا مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

واشنگٹن (جسارت نیوز)انگلینڈ کے نامور ٹینس اسٹار ڈین ایوانز اور جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا سٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ مردوں کے سنگلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میچ میں برطانوی ٹینس کھلاڑی ڈین ایوانز نے امریکی تھرڈ سیڈ ٹیلر فرٹز کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکی کھلاڑی میچ کے آخر میں فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور میچ سے دستبردار ہوگئے۔ ڈین ایوانز کو حریف امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز کے خلاف 6-3، 6-7(6-8)اور ٹائی بریک کے بعد تیسرے سیٹس میں 1-4 سے برتری تھی کہ ٹیلر فرٹز مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور ڈین ایونز نے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔