مزید خبریں

Jamaat e islami

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں جان نکالنے لگیں۔میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کی قیمتیں ا?سمان پر پہنچ گئیں۔شوگر ،بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات مہنگی۔انفلوویک ویکسین کی قیمت 600سے بڑھا کر 1989کردی گئی۔شہر میں محکمہ صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شہر میں ادویات کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں ناکام ہو گئی ہیں۔میڈیسن مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں اب آسمان سے باتیں کرنے لگی۔شوگر ،بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات منگی ،شوگر ،بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات منگی ہونے کیساتھ عام اسٹورز پر غائب بھی ہیں۔ جس کی وجہ سے لواحقین پریشان ہیں۔انفلوویک ویکسین کی قیمت 600سے بڑھا کر 1989کردی گئی۔ ماہر کنسلٹنٹ ڈرگ لائرز فورم کے صدر نور مہر نے مارکیٹ میں ادویات کی قلت اور اضافے کو ملی بھگت قرار دیا ہے۔شہر میں میڈیسن کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے سے باخبر ہونے کے باوجود سی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ بلیک میں ادویات فروخت کرنے والے مافیا پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔