مزید خبریں

Jamaat e islami

مفتاح اسماعیل نہ نے “املاک فائنانشلز”کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ایک تاریخی اور اپنی نوعیت کے پہلے اقدام اورمیوچل فنڈزکیلئے پہلے ڈیجیٹل ایگریگیٹرپلیٹ فارم “املاک فائنانشلز”کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے یہ پلیٹ فارم شروع میںمیوچل فنڈزکیلئے ڈسٹری بیوشن چینل کے طورپر کامیابی کے ساتھ متعارف کرایاگیا تھا اور بعد میں دیگر ایسٹس کیلئے بھی متعارف کرایاگیا ہے۔سی ڈی سی ہائوس کراچی میں منعقدہ تقریب میںسی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین معین فُدانے وفاقی وزیرِخزانہ اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ املاک کیلئے پائلٹ پراجیکٹ ابتدائی طورپر پلیٹ فارم کے ذریعے سہولت اکائونٹ کھولنے کیلئے2021میں شروع کیا گیاتھا ، جس کے بعد سی ڈی سی نے پلیٹ فارم کو توسیع دیتے ہوئے میوچل فنڈز کے ساتھ تعاون کرنے کے اپنے عز م کو جاری رکھا ہے اکائونٹ کھولنے کی مکمل سہولت اب اس آن لائن انوسٹمنٹ پورٹل کے ذریعے شروع کی گئی ہے جوپاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلافیچر ہے جس میں مختلف ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے متعدد فنڈز کو ایک پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین کو سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔