مزید خبریں

Jamaat e islami

عام انتخابات اپنے وقت ہی پر ہوں گے، سید نوید قمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے خان صاحب کو اس جرم کی سزا ملی جو انہوں نے جان بوجھ کر کیا حکومت نے سپریم کورٹ کو لارجر بینچ بنا کر فیصلہ دینے کا ریفرنس بھیجا ہے، نواز شریف کی ملک واپسی کا فیصلہ لیگ ن کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت اس میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی ، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ یہ بات وفاقی وزیر صنعت تجارت سید نوید قمر نے ملاکاتیار کے مقام پر دریائے سندھ کے بندوں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سید نوید قمر نے کہا کہ اس وقت ملاکاتیار کے مقام سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا ریلا گزر رہا ہے، آئندہ چند روز میں 5 لاکھ کیوسک سیلابی ریلا گزرنے کا امکان ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کی جانے والی رقم ضبط کرنے کی سفارش کی ہے، الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ وہ ایک غیر جانبدار ادارہ ہے، وہ کسی جماعت کے لیے کام نہیں کرتا ہے، عمران خان کے سپریم کورٹ جانے والے سوال کے جواب میں سید نوید قمر نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ جاکر اپنا شوق پورا کر لیں ، حکومت نے سپریم کورٹ کو لارجر بینچ بنا کر فیصلہ دینے کے لیے ریفرنس داخل کیا ہے۔