مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد:تھرکے جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی پاس اُمیدواروں کا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تھر کے علاقہ اُچھڑی کے رہائشی جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی امتحان پاس کرنے والے اُمیدواروں نے نوکریاں نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے محمد ریاض درس، رسول بخش ہنگورو، موسی چانھیو اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہمارے علاقے کو ہارڈ ایریا قرار دے کر نوکریاں نہیں دی جا رہی ہیں جبکہ یہاں من پسند اور اپنا نواز پالیسی چل رہی ہے تعلیمی اداروں میں رشوت عام ہو چکی ہے جس سے میرٹ پر نوکریاں نہیں ملتیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہارڈ ایریا کی چھپائی گئی سیٹیں ظاہر نہیں کی جا رہیں اور نوجوانوں کے ساتھ نا انصافیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ چھپائی گئی سیٹیں ظاہر کرکے جی ایس ٹی اور پی ایس ٹی پاس اُمیدواروں کو نوکریاں دے کرانصاف کیا جائے۔