مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈگری:سرکاری اسکول خستہ حال،طالبات کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی

ڈگری(نمائندہ جسارت) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کیعمارت کی بارشوں کے بعد شدید خستہ حالی سے طالبات کی زندگیاں اور تعلیم خطرے میں پڑ گئی،بچیاں خوف کا شکار، محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی پوری عمارت خستہ حال ہوگئی ،اب تک اسکول سے بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا،مختلف کلاس رومز کی چھتوں کا پلستر مسلسل اُکھڑ کر گر رہا ہے،دیواروں میں دراڑیں پڑ چکیں جبکہکلاس رومز کی چھتوں پر لگے پنکھے بھی پانی چلے جانے کے باعث خراب ہو گئے، اسکول میں قائم لائبریری کی چھت سے مسلسل پانی رسنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی کتابیں بھی خراب ہو گئی ہیں، پینے کے پانی کی ٹنکی اور واش روم مکمل ناکارہ ہوچکے ،اسکول کے میدان میں جمع ہونے والا بارش کا پانی نکالے نہ جانے کے باعث شدید بدبو اور تعفن پیدا ہوگیا ،بارش کے پانی میں مچھروں کی افزائش کی وجہ سے بچیاں تعلیم کے حصول میں دشواریوں کے ساتھ ساتھ ملیریا کے مرض میں مبتلا ہورہی ہیں۔ اسکول کی ہیڈ مسٹریس زرینہ کلوئی نے بتایا کہ اسکول میں اس وقت 2 ہزار کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں،جن زندگیاں اور تعلیم داؤ پر لگی ہے، بارش کے باعث اسکول کی عمارت خستہ حال ہوچکی جس کے باعث اسکول میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے والی طالبات اور اسکول اسٹاف کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔