مزید خبریں

Jamaat e islami

آزمائش کی گھڑی میں قوم متاثرین کی مدد کرے، ندیم قادری

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)) سماجی تنظیموں پر مشتمل سول سوسائٹی نیٹ ورک سماجی اتحاد کا اجلاس چیئرمین محمد ندیم قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ملک یونس جمال، سجاد خان، کوثر سلاوٹ،حاجی فقیر محمد قریشی،یاسین جتوئی، ڈاکٹر خالد آرائیں اور ہارون آرائیں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال، بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور پاک فوج کے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں سینئر افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اجلاس سے ایچ ایس آئی کے چیئرمین ندیم قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں قوم کو متحد ہوکر اپنے متاثرہ بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے بلوچستان میں سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں سینئرز افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔