مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈوآدم ،الخدمت فائونڈیشن کے تحت گجری میں بارش متاثرین میں راشن کی تقسیم

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن کے تحت گجری میں برسات متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب 100 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ، تقریب کے مہمان خاص الخدمت فاوْنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ تھے۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارش ہر ملک کی طرح ہمارے ملک میں بھی کم زیادہ ہر سال ہوتی ہے لیکن حکومت بارش کے نقصان سے بچنے کیلیے کوئی خاص تدابیر اختیار نہیں کرتی ، الخدمت اپنی حیثیت کے مطابق مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ الخدمت مخیر حضرات سے وسائل جمع کرکے آپ تک پہنچاتی ہے اور ان کے مسائل اور پریشانی کم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور اس سلسلے میں ان کی کھانے پینے علاج معالجہ سے لیکرمچھروں سے بچائو کے اسپرے تک ہر قسم کی ضرورت کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا اصل وسائل تو حکومت کے پاس ہیں وہ نقصان کا ازالہ بھی کرسکتی ہے اور بارش کے نقصان سے بچنے کیلیے پانی کی نکاسی کا متبادل انتظام بھی کرسکتی ہے ، لیکن بدقسمتی سے اس وقت حکومت کہیں پر بھی آن گرائونڈ نظر نہیں آرہی۔