مزید خبریں

Jamaat e islami

جیکب آباد ،یوم استحصال کشمیر ریلی

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں ڈی سی آفس سے ایک ریلی ڈی سی محمد یوسف شیخ کی قیادت میںنکالی گئی جس میں مختار کار غلام عباس سدہایو ،ڈی ایچ او عبدالغفار رند سمیت مختلف محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے کشمیری اور سبز ہلالی پرچم اٹھا کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے ۔ اس موقع پر ڈی سی محمد یوسف شیخ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرکے حق خود ارادیت دے اقوام متحدہ کشمیریوں پر مظالم بند کرائے ۔