مزید خبریں

Jamaat e islami

عالمی برادری تنازع کشمیر کے حل کیلیے ٹھوس اقدامات کرے، او آئی سی

اسلام آباد (اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع مقبوضہ جموں و کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے 3 سال مکمل ہوئے ہیں، اس دوران بھارت نے مقبوضہ علاقہ میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں سمیت بڑے پیمانے پر غیر قانونی اقدامات کیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے غیر قانونی اقدامات نہ تو جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرسکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی سربراہی اجلاس اور وزرائے خارجہ کی کونسل کی قراردادوں کا ذکر کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول میں او آئی سی کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔