مزید خبریں

Jamaat e islami

تحریک انصاف کاچیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کیلیے دوبارہ ریفرنس دائر

اسلام آباد (صباح نیوز) تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ریفرنس ترمیم کے بعد دوبارہ دائر کر دیا۔ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا گیا، جس میں اراکین سمیت عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی۔ریفرنس کے مطابق پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا،چیف الیکشن کمشنر اوراراکین نے اپنے حلف سے روگردانی۔اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بھی آئین کے خلاف ہے۔