مزید خبریں

Jamaat e islami

کورونا کے مزید 2 مریض جاں بحق، شرح 3.60 فی صد ریکارڈ

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 افراد انتقال کرگئے جب کہ 164 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20ہزار 854 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 750 افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.60 فی صد ریکارڈ کی گئی۔مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2214 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 288 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 13.01 فی صد ریکارڈ کی گئی۔پشاور میں مجموعی طور پر 533 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 36کیسز مثبت آئے اور شرح 6.75 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں 6 ہزار 681ٹیسٹوں میں سے 108 مثبت آئے اور شرح 1.62 فی صد ریکارڈکی گئی جب کہ مردان میں مجموعی طور پر 184کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 20 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اور شرح 10.87 فی صد ریکارڈ کی گئی۔